قمر سلیم کا نیا گانا “دارمیاں ” 21 اکتوبر کو ریلیز ہوگ

لاہور(شوبز رپورٹر) گلوکار قمر سلیم اس ہفتے اپنا چھٹا گانا “دارمیاں ” ریلیز کریں گے جس کی کہانی ایک ادھوری محبت کے بارے میں ہے۔  میوزک ویڈیو 21 اکتوبر کو تمام بڑے میوزک اور ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جائے گی۔  یہ پاکستان کے کسی بھی فنکار کی پہلی اینیمیٹڈ میوزک ویڈیو ہو سکتی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں، گلوکار قمر سلیم نے اس خصوصی میوزک ویڈیو کے بارے میں بتاتے ہو کہا کہ دو پیار کرنے والوں کہانی جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں. قمر نے کہا کہ میوزک ویڈیو کو ایک خیالی کہانی کے طور پر جاری کر رہے ہیں۔میوزک کی فیلڈ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پاکستانی ترک  تعاون تھا۔ یہ گانا رشتوں میں دوریوں کی عکاسی اور مایوسی اور امید کا مکالمہ تھا۔ اب قمر سلیم کے نئے گانے کے اعلان پر مداح پھر سے پر جوش ہیں۔ اس سے قبل2021ء  میں مسلسل چار بین الاقوامی ہٹ گانوں کے ساتھ، قمر سلیم ایک عالمی فنکار کے طور پر ابھرے ہیں جنہیں لاکھوں سامعین نے سراہا ہے۔

For more Information visit Daily Pakistan