قمر سلیم کا ترک گلوکارہ کے ساتھ نیا گانا ’’دوریاں‘‘ ریلیز کیلئے تیار

کراچی (آئی این پی) پاکستانی گلوکار قمر سلیم ترک گلوکارہ میلِس ایردوان کے ساتھ اپنا نیا گانا دوریاں ریلیز کرنے والے ہیں۔ گلوکار قمر سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ان کا اگلا گانا دوریاں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ان کی ترک فنکارہ میلِس ایردوان کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہاس میں ایک ایسی محبت کی کہانی دِکھائی ہے جس میں حالات کی وجہ سے دور یاں آجاتی ہیں۔

قمر سلیم کا ترک گلوکارہ کے ساتھ نیا گانا ’’دوریاں‘‘ ریلیز کیلئے تیار

دوسری جانب ترک گلوکارہ میلِس ایردوان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اس گانے کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ترک زبان میں لکھا کہ وہ اپنے مداحوں کو ایک اچھی خبر دے رہی ہیں کہ وہ ایک کامیاب موسیقار کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کررہی تھیں جوکہ آخر کار اب مکمل ہوگیا ہے اور یہاں وہ اس کا ٹیزر شیئر کررہی ہیں۔