قمر سلیم کا ترک گلوکارہ میلس اردگان کیساتھ گیت ریلیز کرنے کا اعلان

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے نامور گلوکار قمر سلیم کا ترک گلوکارہ میلس اردگان کے ساتھ گانا "دوریاں " ریلیز کرنے کا اعلان،گانا 11 فروری کو یوٹویب سمیت تمام میوزک پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا قمر سلیم کے اس اعلان پر دونوں گلوکاروں کے مداح پر جوش ہیں میوزک کی دنیا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پاکستانی ترک تعاون  ہے۔

 اس حوالے سے گلوکار قمر سلیم کا کہنا ہے کہ "دوریاں " معنی خیز اور مختلف گانا ہو گا۔ یہ گانا رشتوں میں دوریوں کی عکاسی اور مایوسی اور امید کا مکالمہ ہے۔ اس سے قبل2021ء میں مسلسل چار بین الاقوامی ہٹ گانوں کے ساتھ گلوکار قمر سلیم ایک عالمی فنکار کے طور پر ابھرے ہیں جنہیں لاکھوں سامعین نے سراہا ہے۔ ان کے پہلے چار گانوں صرف یوٹیوب پر 10 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا۔ میلس بھی ترکی کی ایک ممتاز فنکار اور اسٹیج پرفارمر ہے۔"دوریاں " پاکستان اور ترکی کے فنکاروں کا ایک اہم قدم ہے جو دونوں ممالک کو ثقافتی طور پر قریب لائے گا۔