قمر سلیم ترک گلوکارہ کے ساتھ نیا گانا ریلیز کرنے کیلئے تیار

پاکستانی گلوکار قمر سلیم ترک گلوکارہ میلِس ایردوان کے ساتھ اپنا نیا گانا دوریاں ریلیز کرنے والے ہیں۔

 قمر سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کا اگلا گانا دوریاں ہے۔

گلوکار نے بتایا کہ یہ ان کی میلِس ایردوان کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی شراکتداری ہے ،اس میں ایک ایسی محبت کی کہانی دِکھائی ہے جس میں حالات کی وجہ سے دور یاں آجاتی ہیں۔

قمر سلیم نے مداحوں سے گزارش کی ہے کہ اس گانے کو سننے کے لئے اُن کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں۔

دوسری جانب ترک گلوکارہ میلِس ایردوان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اس گانے کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔

 

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ترک زبان میں لکھا کہ وہ ایک کامیاب موسیقار کے ساتھ ( دوریاں) نامی ایک پراجیکٹ پر کام کررہی تھیں جو کہ آخر کار اب مکمل ہوگیا ہے اور یہاں وہ اس کا ٹیزر شیئر کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال گلوکار قمر سلیم اپنے 4 میوزِک ویڈیوز  سونا، جانان، انکہا اور کھیلیں پر 10 ملین سے زائد ویوز حاصل کرچکے ہیں۔