دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں میوزک ویڈیو کو یوٹویب پر ایک ملین سے زیادہ افراد نے دیکھا
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2021ء) قمر سلیم سنگاپور میں عالمی ادارے میں فنائنس ایگزیکٹو کے طور پر کام کر رہے ہیں لیکن انہیں پچپن سے ہی موسیقی سے گہرا لگاو رہا ہے۔ قمر سلیم نے کورونا وائرس کے دوران یہ دوسری میوزک ویڈیو ریلز کی ہے۔ انکے پہلے گانے جانا کو بھی بے حد پذیرائی ملی تھی۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری اور گلوکار علی ظفر نے بھی قمر کے گانے کو اپنے سوشل میڈیا پر شئیر کیا تھا۔
قمر نے اپنے گانے انکھاہا کو ان خاندانوں کے نام کیا ہے جنہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ قمر کا گان "جانا" امید اور مثبت رہنے کا پیغام تھا ، لیکن "انکھا" کا پیغام ہے کہ جس سے ہم پیار کرتے ہیں ان سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے صیح وقت کا انتظار نہ کریں کیوں کہ شاید وہ وقت کبھی نہ آئے۔